پی پی ایس سی کا امتحان دینے والوں کیلئے خوشخبری

28 Dec, 2021 | 06:25 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)سرکاری کالجوں میں زووالوجی اور پولیٹیکل سائنس کے مضمون میں نئے لیکچررز کی تقرریاں، پنجاب پبلک سروس کمیشن کا تحریری امتحان پاس کرنے والے افراد کو لیکچررز تعینات کیا گیا ہے۔
 محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری کالجوں میں نئے لیکچررز تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔محکمہ کی جانب سے پولیٹیکل سائنس اور زووالوجی کے مضمون میں تعیناتیاں کی گئی ہیں۔

نئے اساتذہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ جوائننگ دینے کے بعد اپنی اصل دستاویزات اور اسناد محکمہ میں جمع کرانے کے پاپند ہوں گے محکمہ کی جانب سے ان ڈگریوں کی تصدیق کرائی جائے گی۔ نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کا نوٹیفیکیشن محکمہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں