ویب ڈیسک :کووڈ 19 سے متاثرہ مریض 10 کی بجائے صرف پانچ دن کے لئے قرنطینہ کریں سی ڈی سی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔
سنٹرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریونیشن امریکا کی جانب سے جاری کردہ قرنطینہ گائیڈ لائنز میں پہلے کم از کم 10 دن کا قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم جدید ترین ڈیٹا کے حصول کےبعد سی ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 یا کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے محض پانچ دن کا قرنطینہ ہی کافی ہے کیونکہ کورونا وائرس کے مریض اپنے ابتدائی پانچ دنوں میں ہی مرض پھیلانے کے قابل ہوتے ہیں۔ تاہم قرنطینہ کے خاتمے کے بعد مریض مزید پانچ دن کے لئے ماسک لگا کررکھیں ۔ اسی طرح سی ڈی سے نے پانچ دنوں کے قرنطینہ کے اختتام پرکوئی کووڈ ٹیسٹ کرانے کی سفارش نہیں کی۔
اسی طرح ایسے مریض جنہوں نے کووڈ 19 کی بوسٹر ڈوز نہیں لگوائی مگر انہیں ویکسین کی دوسری ڈوز لگوائے چھ ماہ سے زیادہ عرصہ گذر چکا ہے اگر کسی کووڈ 19 مریض سے رابطے میں آچکے ہیں تو پانچ دن کا احتیاطی قرنطینہ اختیار کریں۔
سی ڈی سی کی جانب سے جاریکردہ تازہ ترین گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ اسی کووڈ 19 کے مریضوں سے رابطے میں رہنے والے ہیلتھ کیئر ورکرز بھی پازیٹو ہونے کی صورت میں سات دن کا قرنطینہ اختیار کریں۔ برطانیہ نے بھی اپنی تازہ ترین گائیڈ لائنز میں کووڈ 19 کے مریضوں کے لئے دس دن سے کم کرکے قرنطینہ کا عرصہ سات روز کردیا ہے۔
یادرہے سی ڈی سی پر مختلف کاروباری اداروں ، صنعتوں خصوصا ائیر لائنز کی جانب سے دباؤ تھا کہ عملے کی کمی سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے اس لئے قرنطینہ کی مدت کم کی جائے ۔ صحت عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس پر تازہ ترین تحقیق کے بعد قرنطینہ کی مدت کم کی گئی ہے۔ تاہم شہریوں کو مکمل صحت یابی کے بعد ہی اپنے کاموں پر لوٹنا چاہئیے ۔
اب کورونا سے متاثرہ مریض کو کتنے دن قرنطینہ کرنا ہوگا؟ نئی گائیڈ لائنز جاری
28 Dec, 2021 | 06:11 PM