کتنی کمرشل گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفیکٹ جاری کئے گئے؟پنجاب اسمبلی میں رپورٹ پیش

28 Dec, 2021 | 06:01 PM

Imran Fayyaz

(عمر اسلم)محکمہ ٹرانسپورٹ نے گاڑیوں کو جاری ہونیوالے فٹنس سرٹیفکیٹس کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی،سوئیڈش فرم کے مطابق اب تک 26 سٹیشنز پر 3,16178کمرشل گاڑیوں کی انسپکشن ہو چکی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے موٹروہیکل کی فٹنس کے پرانے نظام کو جدید خطوط پر استوارکرنےکیلئےاہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ حکومت پنجاب نےبین الاقوامی معیار کے مطابق جدید کمپیوٹرائز مشینوں کے ذریعے گاڑیوں کو چیک کرکے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا بین الاقوامی فرم سے معاہدہ کیاجبکہ بین الاقوامی سوئیڈش فرم اوپزانسپکشن پرائیویٹ لمیٹڈ سے معاہدہ کیاگیا ہےجس کے تحت سوئیڈش فرم پنجاب بھر میں 39 وہیکل انسپکشن سرٹیفیکشن سٹیشنز قائم کرے گی۔

26 سیٹشنز پر گاڑیوں کی چیکنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے جن میں شیخوپورہ، گجرات، وہاڑی، خانیوال، ٹوبہ، ننکانہ صاحب، بہاولپور، پاکپتن، چنیوٹ، چکوال، جھنگ، ساہیوال،منڈی بہاوالدین،حافظ آباد،رحیم یار خان میانوالی گوجرانوالہ شامل ہیں۔

مزیدخبریں