ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسسٹنٹ پروفیسرز کی سنی گئی؛ نوٹیفکیشن جاری

assistant professor got promoted
کیپشن: assistant professor
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)44 اسسٹنٹ پروفیسرز کی ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے عہدوں پر ترقی، مختلف میڈیکل اداروں میں تعینات کر دیا گیا۔
 محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے 44 اسسٹنٹ پروفیسرز کو گریڈ 19 میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدوں پر ترقی دیدی ہے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سعدیہ سلیم، ڈاکٹر ثمینہ ناصر کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر عمارہ بٹ کو علامہ اقبال میڈیکل کالج تعینات کیا گیا۔ڈاکٹر مہوش حسین،ڈاکٹر ذوالفقار علی،ڈاکٹر ناصر رانا کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، ڈاکٹر عائشہ اکرم،ڈاکٹر ضیاء الرحمان کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز تعینات کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر راشد اقبال، ڈاکٹر تسکین زہرا کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر ثمینہ سعید کو علامہ اقبال میڈیکل کالج تعینات کیا گیا ہے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے مطابق محکمانہ ترقی اہل سرکاری ملازمین کا حق ہے، ہر ماہ بورڈ اور کمیٹیوں کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جارہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer