ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیرتعلیم اور پرویز الہیٰ کی ملاقات؛ اندرونی کہانی سامنے آگئی

LHR OCVO Ch Pervaiz Elahi met Shafqat Mehmood
کیپشن: Pervaiz Elahi met Shafqat Mehmood
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے وفاقی وزیر تعلیم اور پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر شفقت محمود کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات ،ملکی سیاسی و معاشی صورتحال، حکومتی اتحاد اور موجودہ لوکل گورنمنٹ بل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کا صدر بننے پر شفقت محمود کو مبارکباددی۔ چودھری پرویزالہی کاکہناتھاکہ اتفاق رائے سے لوکل گورنمنٹ بل پاس ہوگا، تواس کےمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ پرویزالہی نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ بل پر اسمبلی کی لارجر کمیٹی بنا دی گئی ہے، جس میں پیپلز پارٹی، ن لیگ اور دیگر تمام پارلیمانی پارٹیز شامل ہیں۔

میاں محمود الرشید لوکل گورنمنٹ بل کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی کی ضامن ہے، امیراور غریب سب کو یکساں اور معیاری تعلیم ملنی چاہیے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودکاکہناتھاکہ آپ کی رہنمائی اور بھرپورتعاون سے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، ڈی جی پارلیمانی امور، پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer