ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لہنگا وقت پر کیوں نہیں دیا؟ دولہن ڈیزائنر کے خلاف عدالت پہنچ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  دولہن کا لہنگا وقت تیار نہ ہوسکا، شہری نے وائے یوانٹرنیشنل کولیشن ڈیزائن سٹوڈیو ماڈل ٹائون کیخلاف51 لاکھ روپے ہرجانے کا دعوٰی دائر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق جج محمد وسیم افضل کی عدالت میں فیصل ٹائون کے رہائشی خورشید احمد نے ہرجانے کا دعوٰی دائر کیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے بیٹی کی شادی کیلئے لہنگا تیار کرنے کیلئے وائے یو انٹر نیشنل کولیشن سٹوڈیو ماڈل ٹائون کو آرڈر دیا۔

لہنگے کی75 ہزار روپے میں بات ہوئی، 35 ہزار روپے اِیڈوانس دے دیے لیکن چکر لگوانے کے باوجود لہنگا تیار کرکے نہیں دیا گیا،تاخیر کی وجہ سے دولہن کا شوٹ بھی نہ ہو سکا اور  فیملی کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔، عدالت نے سٹوڈیو مالک کو 11 جنوری کو طلب کرلیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر