ویب ڈیسک: بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سکول، سینما اور جم بند کردئے گئے ہیں۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ایک شہر میں منگل کے روز 331 کیسز سامنے آنے کے بعد یہ پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ دیگر پابندیوں کے ساتھ دلی میٹرو بسوں میں 50 فی صد گنجائش کے ساتھ بسیں چلائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ شاپنگ مالز طاق دنوں میں صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک کھولے جائیں گے۔
دلی انتظامیہ نے رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو لگا دیا گیا ہے جبکہ نجی دفاتر 50 فی صد حاضری کے ساتھ کام کریں گے اور 20 سے زائد افراد اکٹھے ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔