ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھوٹے سے قصبے کے کتاب میلے میں تین کروڑ کی کتابیں کیسے بک گئیں؟

malegaon book fair
کیپشن: malegaon book fair
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : بھارتی صوبے مہاراشٹر کے چھوٹے سے قصبے مالیگاؤں میں منعقد ہ ہونے والے ایک اردو کتاب میلے میں تقریباً تین کروڑ پاکستانی روپےسے زائد مالیت کی اردو کتابیں فروخت ہوئی ہیں۔

18 سے 26 دسمبر تک منعقد ہونے والے اس نو روزہ کتاب میلے کا انعقاد بھارت میں اردو زبان کے فروغ کے لیے کام کرنے والے سرکاری ادارے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان  نے کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق میلے میں اردو کتابیں خریدنے کے لیے آنے والے لوگوں میں 60 فیصد سے زیادہ خواتین تھیں۔میلے میں اردو کتابوں کے شیدائیوں کی بھیڑ کا یہ عالم تھا کہ ہر ایک یا ڈیڑھ گھنٹے کے بعد ایک بچہ کھو جاتا تھا۔  میلے میں اسٹال لگانے کے لیے 300 درخواستیں آئی تھیں تاہم 171اسٹالز کو اجازت ملی یادرہے اب تک کسی بھی کتاب میلے میں  سٹالوں کی تعداد 100 سے زیادہ نہیں ہوسکی۔

 یادرہے ڈیڑھ کروڑ آبادی کے شہر لاہور میں سال میں تین کروڑ کی کتابیں نہیں بکتیں۔ پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین سلیم ملک  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کتابوں کی آن لائن یا دکانوں پر سیل میں بہت زیادہ کمی ہوئی ہوئی ہے۔ اس کی بڑی وجہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کتاب کی قیمت میں ہونے والا 40 فیصد اضافہ ہے۔ تمام در آمد شدہ کتابوں پر11 فیصد ٹیکس بھی لاگو ہے۔