مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بری خبر۔۔

28 Dec, 2021 | 02:06 PM

Ibrar Ahmad

اویس کیانی  : بجلی صارفین کیلئے قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری، نیپرا بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی ۔

نیپرا بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی واضح رہے سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست  نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے،  بجلی  کی قیمت میں اضافہ نومبر 2021 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائیگا۔سی پی پی اے  کا کہناتھا کہ نومبر میں پانی سے 33اعشاریہ 21 فیصد بجلی پیدا کی گئی ، کوئلے سے 16 اعشاریہ 26 فیصد، فرنس آئل سے  1اعشاریہ 71,ہائی اسپیڈ ڈیزل سے 0اعشاریہ 29 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ 

سی پی پی اے   کے مطابق نومبر میں ڈیزل سے 27 روپے 20 پیسے فی یونٹ، فرنس آئل سے 20 روپے27 پیسے ، گیس سے 12اعشاریہ 89,ایل این جی سے 14اعشاریہ25 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔واضح رہے  اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

مزیدخبریں