مکمل ویکسینیشن کے باوجود بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سربراہ گنگولی کورونا میں مبتلا

28 Dec, 2021 | 02:01 PM

ویب ڈیسک : ویکسینیشن مکمل کرنے کے باوجود چیئرمین بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سارو گنگولی کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر اور چیئرمین بی سی سی آئی کا کرونا وائرس ٹیسٹ  پازیٹو ہے ۔ انہیں ٹیسٹ کا نتیجہ آنے سے قبل ہی سابق بھارتی کپتان کو کولکتہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ جہاں وہ قرینطینہ میں ہیں۔

سارو گنگولی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی وجہ سے مسلسل سفر کررہے ہیں اور  انکی مکمل  ویکسینیشن ہوچکی ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ سارو گنگولی میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال جنوری 2021 میں سارو گنگولی کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔

مزیدخبریں