امریکا میں جنرل لی کے مجسمے تلے 130 سال پرانا ٹائم کیپسول دریافت

28 Dec, 2021 | 01:21 PM

ویب ڈیسک : امریکا میں ساؤتھ کے معروف  جنرل رابرٹ ایچ لی  کے مجسمے کے نیچےسے 130 برس پہلے دفن کیا گیا تانبے کا ڈبہ دریافت ، ڈبے میں تاریخی اشیا رکھی گئی ہیں ۔

 سال 1887 میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ یہ ٹائم کیپسیول جنرل رابرٹ لی کے مجسمے کے نیچے دفن تھا اور اس میں بٹن اور گولیوں جیسی اشیا، کانفیڈریٹ کی کرنسی، نقشے، مقتول صدر ابراہم لنکن کی نایاب تصویر اور دیگر چیزیں موجود ہیں۔
یادرہے جنرل رابرٹ لی نے خانہ جنگی کے دوران شمالی ورجینیا کی فوج کی سربراہی کی تھی۔ وہ روایتی طور پر غلامی کی حامی ساؤتھ  کے رہنما تھے
امریکی ریاست ورجینیا کے گورنر ریلف نارتھیم نے ٹویٹ کی کہ ’انہوں نے اسے ڈھونڈ لیا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر وہ ٹائم کیپسیول ہے جس کی سب کو تلاش تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ڈبے کا ایکس رے کر لیا گیا ہے اور اس کو منگل کو کھولا جائے گا۔

ٹائم کیپسیول سے مراد ایسا کنٹینر ہے جس میں تاریخی اشیا ہوتی ہیں اور انہیں آئندہ نسلوں کے لئے زیر زمین دفن کیا جاتا ہے تاکہ وہ اسے دریافت کرکے اپنے ماضی کے متعلق جان سکیں۔
مجسمے کے نیچے سے ملنے والے ایک علیحدہ ڈبے کو گذشتہ ہفتے کھولا گیا تھا تاہم 1887 کے نیوز آرٹیکل میں جس ٹائم کیپسیول کے بارے میں بتایا گیا تھا، اس میں وہ چیزیں نہیں پائی گئیں تھیں۔
اس میں بھیگی ہوئی تین کتابیں، گیلے کپڑے کے لفافے میں ایک تصویر اور ایک سکہ پایا گیا تھا۔

مزیدخبریں