سوئی ناردرن گیس کمپنی کےملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

28 Dec, 2021 | 01:17 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : سپریم کورٹ نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سات سو سے زائد افسران و ملازمین کو نوکری پر بحال کر دیا گیا، متعلقہ دفاتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے برطرف 700 افسر و ملازمین دوبارہ نوکری پربحال کرکے کل سے رپورٹ کرنےکا حکم دے دیا۔

 سوئی ناردرن گیس کمپنی سمیت دیگر محکموں اور اداروں کے ملازمین کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں نوکری پر بحال کیا گیا ہے۔

واضح   رہے کہ عدالت عظمیٰ نے پیپلز پارٹی دور حکومت میں بھرتی ہونیوالوں کو ملازمت سے برخاست کیا تھا تاہم افسر و ملازمین نے نوکری سے فارغ ہونے پر دوبارہ عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا۔  سپریم کورٹ نے افسرو ملازمین کو ہمدردی کی بنیاد پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزیدخبریں