ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کے اثرات میگا پراجیکٹس پر نظر آنے لگے

LDA Cost Enhanced Two mega projects
کیپشن: LDA Cost Enhanced Two mega projects
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کےاثرات نئے میگا پراجیکٹس پر نظر آنے لگے ، ایل ڈی اے نے کیولری گراؤنڈ انڈر پاس  اور سمن آباد موڑ انڈر پاس منصوبے کی ابتدائی لاگت میں اٹھارہ فیصد اضافہ کردیا ۔
 مین بلیوارڈ سگنل فری کوریڈور منصوبے کیولری گرؤانڈ انڈر پاس کی لاگت دو ارب80 کروڑ سے3 ارب32 کروڑ65 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔ سمن آباد موڑ انڈر پاس منصوبے کی لاگت ایک ارب 20 کروڑ سے ایک ارب50 کروڑ تک پہنچ گئی ہے ۔ کیولری گروانڈ منصوبے کی لاگت میں 40 کروڑ 65 لاکھ کا اضافہ ہوا
ہے ۔

سمن آباد موڑ انڈر پاس منصوبے کی لاگت میں30کروڑ کا اضافہ ہوا ہے ۔ چیف انجنئیر ٹو مظہر حسین خان نے اضافے کا نظر ثانی شدہ پی سی ون پی اینڈ ڈی کو ارسال کردیا ہے ۔ اس سے قبل ایل ڈی اے نے سگیاں منصوبے کی لاگت میں بھی اضافہ کیا تھا اور نظر ثانی شدہ پی سی ون پی اینڈ ڈی کو ارسال کیا تھا ۔