بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

28 Dec, 2021 | 12:45 PM

شاہدسپرا: لیسکو نے ایک سال بعد ساڑھے سات لاکھ سنگل فیز میٹرز کی خریداری کر لی، جون سے دسمبر تک زیرالتواء جمع ہونے والے ڈیمانڈ نوٹسز پر کنکشن لگائے جائیں گے۔

لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے پاس سنگل فیز میٹر نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں کنکشن التواء کا شکار ہیں تاہم اب خریداری کا شروع کر دی گئی ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد کمپنیوں کو پرچیز آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں اور آئندہ ماہ سے کمپنیز کی جانب سے لیسکو کو میٹرز کی سپلائی شروع ہو جائیگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کل سٹاک اٹھانے سے قبل لیسکو کے شعبہ ڈیزائن اور میٹریل انسپکشن میٹرز کی کوالٹی چیک کریں گے، میٹرز کی کوالٹی معیار کے مطابق ہونے پر لیسکو سٹاک اٹھانا شروع کر دے گی جس کے بعد میٹرز کو ریجنل سٹور سے فیلڈز سٹور بھجوا دیا جائیگا ، بعدازاں آپریشن ونگ کا عملہ فیلڈ سٹورز سے میٹرز اٹھا کر کنکشنز کی تنصیب کرے گا۔

مزیدخبریں