سٹی 42: لاہور میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کےبعد محکمہ صحت نےمریض کے ساتھ رابطے میں رہنے والے50 افراد کو ٹریس کر لیا گیا ہے۔
لاہور میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کےبعد محکمہ صحت نےمریض کے ساتھ رابطے میں رہنے والے50 افراد کو ٹریس کر لیا گیا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے 50 سےزائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ رابطے میں رہنے والے مریض کے قریبی رشتے دار اور محلے دار ہیں ، متاثرہ مریض چند دن قبل سندھ سے واپس لاہور آیا تھا ۔
محکمہ صحت کا مزید کہناتھاکہ مریض کی بیرون ملک جانے کی کوئی ہسٹری نہیں ہے ، متاثرہ مریض سے رابطے میں رہنے والے کسی فرد میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔ لاہور سے اومی کرون سےمتاثرہ مریض میں کورونا کی معمولی علامات ہیں جس کے باعث محکمہ صحت نے گھر میں ہی آئسولیٹ کردیا ہے۔
دوسری جانب اومی کرون ویرینٹ کی شدت کو روکنے کے لیے شہر کے سب سے بڑے جناح ہسپتال نے انتظامات میں اضافہ کردیا۔ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر طاہر رشید کا کہناتھاکہ ہسپتال میں پہلےسےہی الگ کاؤنٹر بنایا گیاہے ،ہسپتال میں کسی بھی مریض کا کرونا کا شبہ ہوتا ہے فوری طور پر ٹیسٹ کروایا جاتا ہے۔ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر طاہر رشید کامزید کہنا تھا کہ ہسپتال نے کرونا کی ٹیسٹنگ کی کپیسٹی بھی بڑھا دی ہے،ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ کرونا کےنئے ویرینٹ کی شدت کو آنے سے روکیں۔