ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی چھاؤنی پولیس نےاوکاڑہ سے اغواء ہونیوالی بچی کوبازیاب کرالیا

جنوبی چھاؤنی پولیس نےاوکاڑہ سے اغواء ہونیوالی بچی کوبازیاب کرالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جنوبی چھاؤنی آپریشنز پولیس کی کارروائی، اوکاڑہ سے اغواء ہونیوالی بچی کی نشاندہی پر ملزمان کوگرفتارکرلیا،12 سالہ بچی انعم شہزادی پولیس کو دوران پیٹرولنگ ڈری اور سہمی ہوئی ملی،اغواء کار گرفتار۔
ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق بچی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اوکاڑہ کی رہائشی ہے، جسے 4 ملزمان نے اوکاڑہ سے اغواء کیا تھا، ملزمان نے کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں ایک گھر میں بچی کو رکھا ہوا تھا، بچی کی نشاندہی پر ریڈ کرکے گھر سے دو ملزمان عباس اور سرور کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کیخلاف اوکاڑہ میں 2 دسمبر کو بچی کے اغواء کا مقدمہ بھی درج ہے، ایس پی کے مطابق اوکاڑہ پولیس اور بچی کے وارثان سے رابطہ ہو چکا ہے، بہت جلد بچی اپنے والدین کے پاس ہوگی۔