سٹی 42: الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈیٹا انٹری کیلئے اساتذہ کی بجائے جونیئر کلرکس کی تعیناتی کافیصلہ کیا گیا ہے ، پنجاب ٹیچرز یونین نے سکولوں میں تدریسی عمل جاری رکھنے کیلئے اساتذہ کی بجائے کلرکس کی ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن لاہور نے ڈیٹا انٹری کیلئے اساتذہ کی بجائے جونیئر کلرکس کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ قبل ازیں ڈیٹا انٹری کیلئے آئی ٹی اساتذہ کو تعینات کیا گیا تھا۔ جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا تھا کہ آئی ٹی اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیوں پر تحفظات سے سی ای او ایجوکیشن لاہور کو آگاہ کیا گیا تھا۔
آئی ٹی اساتذہ کی بجائے ڈیٹا انٹری کیلئے جونیئر کلرکس کی تعیناتی درست اقدام ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کی بجائے جونیئر کلرکس کی تعیناتی کے فیصلہ پر سی ای او ایجوکیشن لاہور کے شکرگزار ہے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی اساتذہ کی بجائے ووٹرز ڈیٹا انٹری کیلئے جونیئر کلرکس کو تعینات کیا جائے۔