ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں،الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ حلقہ بندیوں کا کام 22 مارچ تک مکمل کرلیا جائےگا۔
الیکشن کمیشن کےمطابق پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیوں کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ویلج کونسل اور نیبرہیڈ کونسل کی حلقہ بندیاں فوری شروع کردی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ حلقہ بندیوں کا کام 22 مارچ تک مکمل کرلیا جائےگا۔