علی ساہی : کورونا وائرس اور گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے سےرواں سال گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن میں45فیصدکمی،لاہورسمیت پنجاب بھر میں گزشتہ سال ساڑھے سترہ لاکھ سےزائد،جبکہ رواں سال صرف ساڑھے9لاکھ گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرایکسائز قمرالحسن سجادکا کہنا ہے کہ لاہورمیں رواں سال2لاکھ47ہزار277گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں،جبکہ پچھلےسال لاہورمیں4لاکھ20ہزار645گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں رجسٹرڈہوئی تھیں۔لاہورمیں رواں سال46ہزارگاڑیاں رجسٹرڈ،پچھلےسال91ہزار325رجسٹرڈہوئیں تھیں۔
رواں سال لاہورمیں ایک لاکھ93ہزار410موٹرسائیکلیں رجسٹرڈہوئی ہیں،گزشتہ سال لاہورمیں3لاکھ10ہزار474موٹرسائیکلیں رجسٹرڈہوئی تھیں،یونیورسل نمبرپلیٹ کےتحت3لاکھ84ہزارگاڑیوں،موٹرسائیکلیں رجسٹرڈہوئی ہیں۔لاہورمیں یونیورسل نمبرپلیٹ کےتحت1لاکھ28ہزار351کی رجسٹریشن ہوئی۔ گاڑیوں کےپرکشش نمبروں کی آن لائن نیلامی میں48سیریزکےنمبرزنیلام ہوئے۔ موٹرسائیکلوں کےپرکشش نمبروں کی آن لائن نیلامی میں75سیریزکےنمبرزنیلامہوئے،ای نیلامی میں سب سےمہنگانمبر7لاکھ میں فروخت ہوا۔پرکشش نمبروں کی آن لائن نیلامی میں2 کروڑ20 لاکھ51ہزارروپےآمدن ہوئی۔ایکسائزکوکم رجسٹریشن سےمالی خسارے اورہدف حاصل کرنےمیں بھی مشکلات سامنا ہے۔