(سٹی 42) ملک میں سردی بڑھنےلگی، کہیں موسم سردتوکہیں بہت سردہوگیا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق لاہورمیں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری جبکہ اسلام آباد میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ کراچی کا درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈتک گرسکتاہے۔
ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، ہاتھ جمنے اوردانت بجنےلگےہیں، لاہورکادرجہ حرارت دوڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ سردی میں اضافہ ہوا لیکن دھند کی شدت میں کمی آگئی۔ گزشتہ روز کی بارش سے اسموگ میں بھی کمی آئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ روزشہرکازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16ڈگری جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔
شہراقتدارکاپارہ5ڈگری سینٹی گریڈتک گرگیا، تاہم محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ آنیوالےدنوں میں بارش کاکوئی امکان نہیں۔ نئے سال کے آغاز میں بھی موسم زیادہ ترخشک ہی رہےگا۔ کراچی میں دن بھرموسم سرداورخشک رہا تاہم سائبیرین ہوائیں چلتی رہیں۔ محکمہ موسمیات کےمطابق رات کےاوقات میں ہوامیں تیزی کاامکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق رواں ہفتےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ پارہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کےآئندہ24گھنٹےمیں مطابق کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری کاامکان ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں دھندپڑنےکاامکان ہے۔