ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ سی سی پی او پر برہم

لاہور ہائی کورٹ سی سی پی او پر برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ،سی سی پی اوعمر شیخ سمیت دیگرپولیس افسران پیش، عدالت نے سی سی پی او کے بروقت پیش نہ ہونے پر آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مس عالیہ نیلم نے ملزم ارسلان جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ایس ایس پی سی آئی اے توصیف حیدر، ایس پی لیگل آصف علی شیخ سمیت دیگر پولیس افسران پیش ہوئے۔جسٹس عالیہ نیلم نے ایس ایس پی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جن کو طلب کیا تھا وہ کدھر ہیں؟ایس ایس پی نے جواب دیا کہ مجھے بھیجا گیا ہے ۔ سی سی پی او صاحب کی رپورٹ لے کر حاضر ہوا ہوں۔

جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دئیے کہ سی سی پی او کوجب بھی طلب کرتے ہیں، تو کبھی وہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ میں ہوتے ہیں،کبھی کہا جاتا ہے کہ کسی اور مصروفت ہیں۔ ایس ایس پی نے کہاجس افسر کی کوتاہی تھی اس کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں،آدھے گھنٹے کا وقت دے رہے ہیں، سی سی پی او پیش ہوں۔عدالتی وقفے کے بعد سی سی پی او عمر شیخ پیش ہوگئے،اور بروقت پیش نہ ہونے پر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ ملزم کی جانب سے آذر لطیف خان ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔درخواست ضمانت میں استدعا کی گئی کہ ملزم بے قصور جیل میں ہے،درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer