ایل ڈی اے ملازمین کا صبر جواب دے گیا

28 Dec, 2020 | 05:21 PM

Arslan Sheikh

( در نایاب ) ایل ڈی اے ملازمین کوٹہ پر پلاٹوں کی فراہمی کے حق کیلئے متحرک، دیرینہ مطالبات پورے نہ کرنے  پر سی بی اے نے احتجاج کی کال دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کو ایمپلائز کوٹہ کے تحت پلاٹوں کے نہ ملنے پر سی بی اے کے صبر لبریز ہوگیا ہے اور معاملہ فوری حل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ایل ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے نے احتجاج کی کال دینے پر دفاتر میں بینرز آویزاں کردیئے ہیں۔

سی بی اے کی جانب سے انتظامیہ کو معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے تین دن کی مہلت دی گئی۔ سی بی اے کے مطابق قانونا دس سال سروس کرنے والا ملازم کوٹہ کے تحت پلاٹ کا حقدار ہے جبکہ ایل ڈی اے ملازمین ریٹائرڈ ہوچکے ہیں لیکن ان کو حق نہیں دیا جارہا ۔

سی بی اے کا مزید کہنا ہے کہ ایل ڈی اے انتظامیہ نے معاملہ سنجیدگی سے نہ لیا جس پر اب احتجاج کیا جائے گا۔ 

ادھر ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے میں اپارٹمنٹس کی منصفانہ تقسیم کیلئے خصوصی قانون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کو رولز کی تیاری کیلئے ڈرافٹ بھجوادیا ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ کے بعد محکمہ قانون قوانین کا باقاعدہ ڈرافٹ تیار کرے گا۔ 

سپیشل ڈسپینسیشن رولز کو اسمبلی سے بھی منظور کرایا جائے گا، ایل ڈی اے نے رولز میں اپارٹمنٹ دینے کے لئے دو سلیبس تجویز کیں ہیں۔ نئے قانون کے تحت کسی بھی سرکاری ملازم اور کسی بھی عام شہری کو اپارٹمنٹ دیا جاسکے گا۔

اس سے قبل سرکاری ادارے ایل ڈی اے پر کوٹہ کے تحت اپارٹمنٹس دینے کا دباؤ ڈال رہے تھے۔ سپیشل ڈسپینسیشن رولز کے تحت اپارٹمنٹس کی منصفانہ تقسیم ہوسکے گی۔ 

مزیدخبریں