ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نہتی لڑکی نے بھارتی فوج کو تگنی کا ناچ نچا دیا

نہتی لڑکی نے بھارتی فوج کو تگنی کا ناچ نچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 :بھارتی فوج اپنی گیدڑ بھبکیوں،ایل اوسی پر بزدلانہ کارروائیوں اور نہتے لوگوں پر گولیاں برسانے سے مشہور ہے،اب ان کی شہرت کی ایک اور وجہ بھی سامنے آگئی ہے،ایک لڑکی نے بھارتی سورمائوں کو تگنی کا ناچ نچادیا ہے وہ کیسے ؟ 

بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جو انڈین فوج کے جوانوں کو ان کی فحش ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر میرٹھ میں پولیس نے ایک لڑکی سمیت چار ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم اپنے گروہ میں شامل لڑکی کے ذریعے سوشل میڈیا پر لوگوں کو ٹارگٹ کرکے فوج کے جوانوں سے رابطہ کرتے اور پھر انہیں ہوٹل میں بلا کر ان کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق یہ گروپ ہریانہ، راجستھان اور گجرات کے فوجیوں کو نشانہ بناتا تھا اور ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرکے مال بٹورتا تھا۔ پولیس کی جانب سے فوجی جوانوں کو ہنی ٹریپ کرنے کے اس معاملے کی مزید گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer