ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڑکوں پر برہنہ گھومنے والے شخص کی اہلیہ کا پیغام آگیا

 سڑکوں پر برہنہ گھومنے والے شخص کی اہلیہ کا پیغام آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :چند روز قبل  شہر قائد میں ایک شخص کو "آزادی" کے نام پر سڑکوں پر برہنہ گھومنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ اب اس شخص کی اہلیہ سامنے آگئیں ہیں جنہوں نے ویڈیو بیان جاری کر دیاہے ۔

 
تفصیلات کے مطابق خاتون کا کہناتھا کہ میں سلمان ولد عبدالرحمان کی اہلیہ ہوں ، میں عالمہ فاضلہ اور حافظ قرآن ہوں ، میرا تعلق ایک دینی گھرانے سے ہے ، جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے میں اس کے بارے میں کہنا چاہتی ہوں کہ وہ میرے شوہر ہیں نمازی پرہیزی اور مسلمان ہیں ، یہ حرکت انہوں نے نفسیاتی اور دماغی توازن کھونے کے باعث کی ہے ، ڈیڑھ سال قبل انہیں ہارٹ اٹیک آیا تھا جس کے بعد ان کا نفسیاتی علاج بھی شروع کروا دیاتھا لیکن جب انہیں دوسرا ہارٹ اٹیک ہوا تو وہ بے قابو ہو گئے اور انہوں نے گھر کا سارا سامان توڑا اور گھر سے نکل گئے ، لوگوں نے انہیں پکڑنے کی اور گھر والوں کے حوالے کرنے کی بجائے ہاتھوں میں موبائل تھامے اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں ۔


خاتون کا کہناتھا کہ میری حکومت سندھ ، آئی جی سندھ اور عوام الناس سے التماس ہے کہ جس کے پاس اختیار اور قوت ہے وہ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں کیونکہ یہ حرکت انہوں نے دماغی توازن کھونے کے باعث کی ہے ، میرے دو بچے ہیں اور جب وہ بڑے ہوں گے اور جب میرے شوہر کی صحت بہتر ہوتی ہے اور وہ ٹھیک ہو جاتے ہیں تو یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد اپنی زندگی کیسے گزاریں گے ، بچے اپنے باپ کو ایسی حالت میں کیسے دیکھیں گے ،میں جانتی ہوں کہ یہ حرکت غلط تھی لیکن انہوں نے دماغی توازن درست نہ ہونے باعث یہ سب کیاہے ، ان کا علاج جاری ہے ، یہ نارمل نہیں ہے ۔
 
یاد رہے کہ پولیس کو ابتدائی بیان میں سلمان ولد عبد الرحمان نامی ملزم نے بتا یا تھا کہ وہ ناظم آباد کے پاپوش نگر کا رہائشی ہے۔سلمان شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے بھی ہیں اور وہ فوڈ پانڈا میں کام کرتا رہا ہے۔ پولیس اہلکار نے سلمان سے سوال کیا کہ اس حالت میں کیوں پھر رہے تھے تو ملزم نے جواب دیا کہ میں آزاد پیدا ہوا ہوں اس لیے آزاد گھوم رہا ہوں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer