(سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان سلیم ملک کو بیرون ملک سے کوچنگ کی آفر ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کو تین ایسوسی ایٹ ممالک سے کوچنگ کی پیش کش ہوئی ہے۔ سلیم ملک کوچنگ کے حوالے سے آئندہ چند روز میں حتمی فیصلہ کریں گے ۔ سابق کپتان آئندہ ہفتے پی سی بی سے این او سی کے لیے رابطہ کریں گے۔ واضح رہے کہ خود مختار ایڈجیوڈی کیٹر رویہ بہتر بنانے پر این او سی جاری کرنے فیصلہ دے چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ 1999 کے بعد جسٹس قیوم انکوائری رپورٹ میں سلیم ملک پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی تاہم 2008 میں لاہور ہائی کورٹ نے سلیم ملک کلئیر کردیا تھا۔ آئی سی سی نے 2011 میں سلیم ملک سے انگلینڈ میں تین مشکوک افراد سے ملاقات پر 2013 میں ان کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔