ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ سٹیٹس سےملازمہ کی چوری پکڑی گئی

واٹس ایپ سٹیٹس سےملازمہ کی چوری پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)مہنگائی صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا میں بہت سے ایسے ممالک ہیں جہاں لوگ اس کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں، جرائم کی ایک بڑی وجہ مہنگائی بھی ہے جس کی وجہ سے چوری، ڈکیتی، زہزانی کی وارداتیں ہورہی ہیں،نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ گھروں میں کام کرنے والے ملازمین بھی مالکان کوچونا لگانےمیں مصروف ہیں، جیسا کہ بھارت میں ایک گھریلو ملازمہ نے کیا مگرپکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے اس دور میں نوجوانوں،بچوں، مرد و خواتین کو اپنے سحر میں مبتلا کررکھا ہے،بے خیالی میں سوشل میڈیا کے استعمال سے بعض اوقات ایسی معلومات اپلوڈ ہوجاتی ہیں جس پر نقصان کا سامنا ہوتا ہے،ایساہی ایک گھریلو ملازمہ کے ساتھ ہوا جس نے مالک کے گھر سے زیور چرایا اور اپنی تصویر بنا کراس کو واٹس ایپ سٹیٹس  پر شیئر کردیا۔

 چوری کا واقعہ بھارتی ریاست آندرا پردیش کے ضلع گنٹور کے ایک علاقے میں پیش آیا، پولیس نےمسروقہ زیورات پہن کر سٹیٹس پر تصویر لگانے والی گھریلو ملازمہ گرفتار کر لی گئی۔ ملزمہ نے 29 نومبر کو امود نامی شخص کے فلیٹ میں چوری کی کی، زیورات میں 4 طلائی چوڑیاں، ایک نیکلس، کان کی 2 بالیاں، بے بی چین اور دیگر قیمتی چیزیں چرائی تھیں۔

مکان مالک نے قیمتی اشیائے کی چوری ہونے پر پولیس میں ایف آردرج کرائی،مگر پولیس کی کوششیں ناکام رہیں، امود کی اہلیہ نے واٹس ایپ سٹیٹس پر جب اپنی ملازمہ کی تصویریں دیکھیں تو حیران رہ گئی،ملزمہ سنیتا مسروقہ ساڑی اور زیورات پہن کر شوہر کے ساتھ تصویر کو واٹس اپ سٹیٹس میں لگایا ہواتھا۔ملازمہ کی چوری سامنے آنے پر پولیس نے بس سٹینڈ کے قریب سے سنیتا کو گرفتار کر لیا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer