(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان، آل راؤنڈر فہیم اشرف کی عمدہ کارکردگی پر خوش دکھائی دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فہیم اشرف کی شاندار 91 رنز کی اننگز کھیلنے پر بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف ایک آل راؤنڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان امید ہے فہیم اشرف عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے، فہیم اشرف کے کھیل میں بہتری آرہی ہے، وہ اچھے باؤلنگ آل راؤنڈر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یونس خان نے مزید کہا کہ ٹاپ آرڈر سے رنز نہیں ہو ئے لیکن انہوں نے کریز پر وقت ضرور گزارا، فہیم اشرف کے لیے اسٹیج تیار تھا، جب وہ کریز پر پہنچے تو پچاس اوورز ہو چکے تھے۔ ٹاپ آرڈر میں ایک اچھی پارٹنر شپ ہو جاتی تو ابھی صورتحال مختلف ہوتی۔
قائم مقام کپتان کے بارے میں یونس خان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، محمد رضوان انگلینڈ میں بھی اچھا کھیلے، ان کی آج کی اننگز بالکل مختلف تھی، محمد رضوان ایک میچور اور سنئیر پلئیر کے روپ میں نظر آ رہے ہیں، محمد رضوان اسی طرح کھیلتے رہے تو پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔ کپتان کی اپنی کارکردگی بہت اہمیت رکھتی ہے، پرفارمنس اچھی ہو تو فیلڈ میں فیصلے بھی اچھے ہوتے ہیں۔
بیٹنگ کوچ یونس خان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ کھیل کے دوسرے روز شان مسعود کا آؤٹ ہونا پاکستان ٹیم کے لیے بدقسمت رہا، کھیل کے تیسرے روز ناٹ آؤٹ سیٹ بیٹسمین کھیل رہے ہوتے تو بہت فائدہ ہوتا، پارٹنر شپ لگنے سے دوسری ٹیم پر دباؤ ہوتا ہے، اگر اننگز میں سو رنز کی دو سے تین پارٹنر شپ ہو جائیں تو بہت فائدہ ہوجاتا ہے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز میں بھی اسی طرح ہوا، انہوں نے ایک لمبی اور دو چھوٹی چھوٹی پارٹنر شپ لگائیں اور چارسو رنز بنالیے۔
Pakistan batting coach Younis Khan sums up the day 3.
— Ahmer Najeeb (@AhmerNajeeb) December 28, 2020
Video Credits: @TheRealPCB#NZvPAK pic.twitter.com/wI9hHTFdmQ