سٹی 42 : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پیپلز پارٹی کی شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی تیرہویں برسی میں شرکت کی ،اس دوران انہوں نے بلاول بھٹو کے ظہرانہ اور عشائیہ میں شرکت کی ۔ مریم نواز کی سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔
ان تصاویر میں مریم نواز کے پاس ایک گلاس ہے جس پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ایک ٹوئٹر صارف نے پوچھا کہ اس گلاس میں کیا ہے؟
اس گلاس کی کیا کہانی ہے؟@MaryamNSharif pic.twitter.com/IfQly9VEr5
— Siasat.pk (@siasatpk) December 28, 2020
وزیر اعظم عمران خان کے معاون ڈاکٹر شہباز گل نے اس پر جواب دیا کہ یہ اصل میں عمر و عیار کی زنبیل کا گلاس ہے۔ جھوٹ بولنے والی باجی کو یہ بتایا گیا ہے کہ اس کو پکڑ کر رکھیں گی تو ان کی عیاری پکڑی نہیں جائے گی۔
یہ اصل میں عمر و عیار کی زنبیل کا گلاس ہے۔ جھوٹ بولنے والی باجی کو یہ بتایا گیا ہے کہ اس کو پکڑ کر رکھیں گی تو ان کی عیاری پکڑی نہیں جائے گی۔ https://t.co/si2dZsBLcs
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 28, 2020
شہباز گل کے تبصرے کے بعد ٹوئٹر صارفین ٹوٹ پڑے اور دلچسپ تبصرے کیے گئے،ایک صارف نے ویڈیو کے ساتھ جواب دیا کہ یہ گلاس میں دوائی والا پانی ہے اگر گلاس ھاتھ میں نہیں ھوگا تو مریضہ کو وقتاً فوقتاً اس طرح کے دورہ پڑجاتا ہے ۔
یہ گلاس میں دوائی والا پانی ہے اگر گلاس ھاتھ میں نہیں ھوگا تو
— Rashid Hafeez Abbasi (@rashidabbasy) December 28, 2020
مریضہ کو وقتاً فوقتاً اس طرح کے دورہ پڑجاتا ہے ۔ pic.twitter.com/Dl4PorEvhR
خیال رہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گڑھی خدابخش میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے این آر او مانگنے کیلئے اپنے میسنجر کو جیل میں قید شہباز شریف کے پاس بھیجا مگر اس ہارے ہوئے اور تنہا کھڑے ہوئے شخص کو کوئی این آراو نہیں دے گا، لاڑکانہ والو، آپ کی بہن نوازشریف اور شہباز شریف کا محبت بھرا سلام لےکرآئی ہے، محبت بھرے استقبال پر آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں، آصف زرداری، بھائی بلاول بھٹو، بختاور اور ادی فریال کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلاول کے مہمان کے کمرے کا دروازہ توڑا گیا تو بلاول بھٹو نے مجھے نوڈیروہاؤس اپنے گھرپررکھا تاکہ کوئی حملہ نہ کرسکے۔
واضح رہے کہ اس گلاس میں کیا خاص بات ہے مریم نواز یا ن لیگ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔
یاد رہے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس یکم جنوری کوطلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس دوپہر ایک بجے رائیونڈ میں مریم نواز کی رہائش پر ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی، استعفوں اور لانگ مارچ کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے وزیراعظم سے 31 جنوری تک استعفے کا مطالبہ کیا ہے اور استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔پیپلز پارٹی کے چيئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ اگر 31 جنوری تک عمران خان نے استعفیٰ نہ دیا تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔