(نبیل ملک)شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں آج برائلر کی قیمت میں مزید 4 روپے کمی واقع ہوئی جبکہ انڈے آج بھی کل کی قیمت 204 پر ہی دستیاب ہیں، دیسی انڈے 400 روپے کلو اور مچھلی کی مختلف اقسام 250 سے 1400 روپے کلو میں فروخت ہونے لگیں۔
سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق آج لاہور شہر میں برائلر کی قیمت مزید 4 روپے کمی واقع ہوئی، لاہور شہر میں برائلر 4 دن میں 24 روپے تک کم ہوا، آج کا سرکاری ریٹ 258 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا۔دوسری جانب فارمی انڈے ہو گئے بے لگام، آج انڈوں کی قیمت تو رھی برقرار لیکن ریٹ وہی کل والا دو سو چار، اوپن مارکیٹ میں فارمی انڈے 210 سے 220 روپے فی درجن تک فروخت ہوتے رھ ہے۔
دیسی مرغی کے انڈوں کی قیمت بھی 400 روپے فی درجن کے ریٹ پر برقرار ہے۔ فارمی انڈوں کی پیٹی کی قیمت میں مسلسل 30 دن اضافے کے بعد آج ٹھہراؤ دیکھنے میں آیا۔ کل کی طرح آج پھر 30 درجن فارمی انڈوں کی پیٹی کی قیمت 6000 روپے مقرر کر دی گئی۔ ادھر زندہ برائلر مرغی کے تھوک ریٹ میں 3 روپے کمی، سرکاری قیمت 170 روپے کلو ہو گئی۔
زندہ برائلر مرغی کے پرچون ریٹ میں بھی 3 روپے کمی سے سرکاری قیمت 178 روپے کلو ہو گئی۔ شہر کے چھوٹے بڑے بازاروں میں مچھلی کے ریٹ آسمانوں پر پہنچ گئے۔ کالا رہو مچھلی 250 سے 300 روپے فی کلو، کھگا مچھلی 250 سے 300 روپے کلو، ملہی مچھلی 400 سے 500 روپے کلو، بام مچھلی 350 سے 400 روپے کلو، سوھل مچھلی 1000 سے 1200 روپے کلو، پمفلٹ مچھلی 1200 سے 1400 کلو، چڑا مچھلی 240 سے 300 روپے کلو میں فروخت جاری رہی۔
علاوہ ازیں مارکیٹ میں آج بھی کھلا دودھ 90 سے 110 روپے کلو میں فروخت ہوتا رہا۔ مہنگائی کے ستائے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ منافع خوروں کے خلاف شکنجہ تنگ کیا جائے تاکہ شہری بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔