ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کی مشکلات میں اضافہ،پی ڈی ایم نے الٹی میٹم دے دیا

حکومت کی مشکلات میں اضافہ،پی ڈی ایم نے الٹی میٹم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :حکومت کی مشکلات میں اضافہ، پی ڈی ایم نے الٹی میٹم دے دیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی  اجلاس یکم جنوری کوطلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس دوپہر ایک بجے رائیونڈ میں مریم نواز کی رہائش پر ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی، استعفوں اور لانگ مارچ کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔واضح رہے  کہ پی ڈی ایم نے وزیراعظم سے 31 جنوری تک استعفے کا مطالبہ کیا ہے اور استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔پیپلز پارٹی کے چيئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ اگر 31 جنوری تک عمران خان نے استعفیٰ نہ دیا تو  اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔


گڑھی خدابخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  تاریکیاں چھٹنے والی ہیں، چوروں کے اس ٹولے کا وقت ختم ہوگیا، دمادم مست قلندر کا نعرہ لگا کراِس کٹھ پتلی کو بھگائيں گے۔ اب عوام اس سلیکٹڈ کو نہیں چھوڑيں گے، عمران خان نہ عوام کے نمائندے ہیں نہ منتخب وزيراعظم ہیں، ہم ہرظالم اور جابر سے ٹکرائیں گے۔ وزیر اعظم نے 31 جنوری تک استعفٰی نہ دیا تو اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کہا ہے کہ عمران خان کو نکالنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا اور ہم ایک دوسرے کو نہ بتائیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔

 سابق صدر آصف زرداری کا گڑھی خدا بخش بھٹو میں بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسے سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔ ان سے پاکستان چل نہیں رہا اور چلے گا بھی نہیں، یہ میرا دعویٰ ہے ان سے پاکستان نہیں چلے گا، یہ کرکٹ ٹیم والے ہیں، ملک چلانے کیلئے اور لوگ چاہیئیں، میں نے پہلے دن اسمبلی میں کہا ملک چلالو یا نیب چلا لو، نیب نے بلیک میلنگ شروع کردی ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گڑھی خدابخش میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے این آر او مانگنے کیلئے اپنے میسنجر کو جیل میں قید شہباز شریف کے پاس بھیجا مگر اس ہارے ہوئے اور تنہا کھڑے ہوئے شخص کو کوئی این آراو نہیں دے گا، لاڑکانہ والو، آپ کی بہن نوازشریف اور شہباز شریف کا محبت بھرا سلام لےکرآئی ہے، محبت بھرے استقبال پر آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں، آصف زرداری، بھائی بلاول بھٹو، بختاور اور ادی فریال کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلاول کے مہمان کے کمرے کا دروازہ توڑا گیا تو بلاول بھٹو نے مجھے نوڈیروہاؤس اپنے گھرپررکھا تاکہ کوئی حملہ نہ کرسکے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer