سال2021 کی آمد پرواٹس ایپ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

28 Dec, 2020 | 11:44 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) واٹس ایپ کا شمارسوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپلیکیشنز میں ہوتاہے، کمپنی اپنے صا رفین کی خواہشات کے مطابق نت نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہے، سال 2021 کے لئے اس ایپ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق دور جدید میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال صارفین میں بڑھ چکا ہے، فیس بک، ٹویٹر،زوم، ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور اس جیسی دیگر ایپس نے زندگی میں انقلاب برپا کردیا، جہاں ان کے استعمال سے فوائد اٹھائے جارہے ہیں، واٹس ایپ نے صارفین کی مشکل کو مدنظر رکھتے اور متوجہ کرنے کے لئے سال 2021 کے لئے اس میں اہم تبدیلیوں کو فیصلہ کیا،ترجمان واٹس ایپ کا کہناتھا کہ سال2021 میں اس ایپ پر بھی ویڈیو کالز اورویڈیو کی سہولت میسر ہوگی جو کہ صارفین میں کافی معاون ثابت ہوگی۔

سوشل میڈیا کے اس تیز دور میں صارفین کی ایک کثیر تعداد اس کو استعمال کررہی ہے، ان تبدیلیوں سے واٹس ایپ  ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن زوم اور گوگل میٹ کے مقابلے آجائے گا، تاحال واٹس ایپ پر تبدیلیوں کے لئے کام کا آغاز نہیں کیا گیا مگر ترجمان  کے مطابق واٹس ایپ کی شرائط میں تبدیلی آئندہ سال فروری تک متوقع ہے، واٹس ایپ استعمال کرنے والے تمام صارفین پر ان شرائط کو تسلیم کرنا لازم ہوگا۔

ترجمان واٹس کا مزید کہناتھا کہ آئندہ سال بیٹا آئی او ایس کی اپڈیٹ کے بعد واٹس ایپ میں ایک سے زائد ویڈیو ز اور تصاویر پیسٹ کی جاسکیں گی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں واٹس ایپ صارفین نے  نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا جس سے صارفین کی رائے پوچھی جائے گی کہ وہ پیغامات کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔غیر مطلوب پیغامات ایک ہفتے میں خود ہی غائب ہوجائیں گے، صارفین نے شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ واٹس ایپ میں پیغامات غیر معینہ مدت کے لئے محفوظ رہتے ہیں۔

اس پر رائے دیتے ہوئے کمپنی حکام کا کہناتھا کہ ذاتی نوعیت  کے پیغامات کو ہمیشہ فون میں موجود نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ہیکرز آسانی کے ساتھ آپ کا ڈیٹا ہیک کرسکتا ہے،اس مشکل کو حل کرنے کے لئے نیا فیچر متعارف کروارہے ہیں۔
 

مزیدخبریں