ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے سی ماڈل ٹاؤن کی اندراج مقدمہ کے خلاف درخواست،سماعت نہ ہوسکی

اے سی ماڈل ٹاؤن کی اندراج مقدمہ کے خلاف درخواست،سماعت نہ ہوسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصراللہ رانجھا کی اندراج مقدمہ کے خلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق احمد کے رخصت پر ہونے کے باعث درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔


لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس آف پیس کی جانب سے اے سی ماڈل ٹاؤن کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم معطل کررکھا ہے، جسٹس آف پیس نے اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دیا تھا، ہائیکورٹ نے جسٹس آف پیس کے اندراج مقدمہ کے حکم کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو28دسمبرکیلئےنوٹس جاری کئے تھے، درخواست گزار اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان صفدر رانجھا کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ کورونا ایس او پیز کی چیکنگ کے لئے گئے تھے، اکیڈمی پرنسپل نے اے سی کیخلاف درخواست دی، پرنسپل نے پہلے تھانہ پھر جسٹس آف پیس سے رجوع کیا، معاملے پر جسٹس آف پیس کے پاس انداراج مقدمہ کا اختیار نہیں، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت جسٹس آف پیس کی جانب سے اندراج مقدمہ کے حکم کو کالعدم قرار دے۔

یاد رہے لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کے دوران پرنسپل سیٹ پر چھ ڈویژن بنچ اور 15 سنگل بنچ سماعت کریں گے، چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان سمیت پندرہ ججز سنگل بنچز کی حیثیت سے سماعت کریں گے، سنگل بنچز میں جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شمس محمود مرزا شامل ہیں جبکہ جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس اسجد جاوید گھرال سمیت پندرہ ججز شامل ہیں۔


ڈویژن بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس علی باقر نجفی، ڈوین بیچ نمبر دو میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد بلال حسن جبکہ ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس رسال حسن سید شامل ہیں، اسی طرح ڈویژن بینچ نمبر4 میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد کریم، ڈویژن بینچ نمبر پانچ میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال، ڈویژن بینچ نمبر چھ میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس محمد وحید خان شامل ہیں،، عدالتی تعطیلات کے دوران صرف ارجنٹ کیسز، حبس بے جا، درخواست ضمانت سمیت دیگر اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer