ڈرائیونگ لائسنس سےمتعلق اہم خبر آگئی

28 Dec, 2020 | 11:09 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42) ڈرائیونگ ٹکٹس، زائد المعیاد سال 2020 کے ڈرائیونگ ٹکٹس یکم جنوری2021 سے کار آمد نہیں ہوں گے، سی ٹی او سید حماد عابدکا کہناتھا کہ شہری سال2020 کی ڈرائیونگ ٹکٹس 31 دسمبر تک استعمال میں لائیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈرائیور حضرات کے لئے اہم خبر آگئی، چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا کہناتھا کہ سال 2020 کے ڈرائیونگ ٹکٹس یکم جنوری2021 سے کار آمد نہیں ہوں گے۔شہری سال2020 کی ڈرائیونگ ٹکٹس 31 دسمبر تک استعمال میں لائیں، یکم جنوری 2021 سے نئے سال کی ڈرائیونگ ٹکٹس دستیاب ہونے پر لائسنس و لرنر جاری ہوں گے۔

ایس پی ٹریفک وسیم ڈار  کا کہناتھا کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے 18 ڈرائیونگ لائسنس سنٹزز قائم ہیں، شہر بھر میں 03 ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں،ڈور ٹو ڈور لائسنسنگ پالیسی کے تحت 02 موبائل لرنر وینز بھی کام کررہی ہیں، شہریوں کی سہولت کے لئے ڈور ٹو ڈور لرنر اور فریش ڈرائیونگ لائسنس کی پالیسی کامیابی سے جاری ہے۔

 ایس پی ٹریفک وسیم ڈار  کا مزید کہناتھا کہ ڈرائیورزکے پاس لائسنس کا ہونا خود اعتمادڈرائیونگ کی ضمانت ہے،شہری بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے سے اجتناب کریں، مزید معلومات کے لئےشہری پولیس ہیلپ لائن15پر کال کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سفارشی کلچر کے خاتمے کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹ کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا، لاہور میں ابتدائی طور پر ڈرائیونگ لائسنس کے امیدوار سے ٹریفک اشاروں کے کمپیوٹرائزڈ  ٹیسٹ کا سافٹ وئیر شروع کیا جائے گا، ڈی ایچ اے ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر پر کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹ سسٹم شروع کیا جائے گا، جہاں آنے والے ہر شہری کا کیومیٹک سسٹم کے تحت اندراج کیا جائےگا۔

نئے سسٹم پر تمام کوائف شہری خود فیڈ کرائیں گے جیسے ہی کوائف مکمل ہونگے تو ٹریفک قوانین اور سائنز کا ٹیسٹ کمپیوٹرائزڈ ہوگا، امیدوار کے نام کے ساتھ نتیجہ سامنے آجائے گا۔

مزیدخبریں