( وسیم احمد ) پینسٹھویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئین شپ کا میلہ لاہور میں سج گیا، وفاقی حکومت نے ویلوڈرم کو سیف گیمز سے پہلے اپ گریڈ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
نشتر سپورٹس کمپلیکس لاہور کے ویلڈروم میں قومی ٹریک سائیکلنگ چیمپئین شپ کا افتتاح سیکرٹری بین الاصوبائی رابطہ اکبر درانی نے کیا۔ چیمپئین شپ میں چاروں صوبوں سمیت نو ٹیموں کے مینز اور ویمنز سائیکلسٹس انفرادی اور ٹیمز ایونٹس میں مدمقابل ہونگے۔
سیکرٹری بین الاصوبائی رابطہ اکبر درانی اور ڈی جی پی ایس بی آمنہ عمران نے سائِیکلنگ چیمپئین شپ کے انعقاد کو سراہا۔
تین روزہ چیمپئین شپ کے فائنل مقابلے 30 دسمبر کو ہونگے۔