نیب قوانین میں ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست دائر

28 Dec, 2019 | 06:58 PM

Arslan Sheikh

( یاور ذوالفقار ) لاہور ہائیکورٹ میں نیب قوانین میں ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

ہائیکورٹ میں یہ آئینی درخواست اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس آئین اور قانون کے منافی ہے۔ ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے کرپشن کو فروغ ملے گا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس آرڈیننس سے صرف وائٹ کالر مجرموں کو فائدہ ہوگا جبکہ آرڈیننس سے کرپشن کیسز میں نیب کی تفتیش کا اختیار ختم کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدارتی آرڈیننس کو بدنیتی پر مبنی اور کالعدم قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں