( فہد علی ) ستوکتلہ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی۔
پولیس کے مطابق انھیں اطلاع کہ ستوکتلہ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کو لاش کو تحویل میں لے لیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار محمد یار کو گاڑی نے پیچھے سے ٹکر ماری جس کی وجہ سے وہ زمین پر گر گیا اور تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ چالیس سالہ محمد یار دیپالپور کا رہائشی تھا، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کے لواحقین کو اطلاع کردی گئی ہے۔ درخواست موصول ہونے پر فرار ہونیوالے گاڑی ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔