کاشانہ سکینڈل، سابق صوبائی وزیر کو کلین چٹ مل گئی

28 Dec, 2019 | 05:43 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) کاشانہ میں بچیوں سے زیادتی کے الزامات کا معاملہ، وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم نے رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوا دی، تمام الزامات بے بنیاد قرار دے دیئے گئے، سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ کو کلیئر قراردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کاشانہ میں بچیوں سے زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی وزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تحقیقات میں کسی بچی سے زیادتی یا بچیوں کو کہیں بھجوانے کے ثبوت نہیں ملے۔ افشاں لطیف کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد نکلے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کی گئیں تو کہیں بچیوں سے زیادتی یا کہیں بھجوانے کے ثبوت نہ ملے۔ سی ایم آئی ٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دی ہے۔

چیئرمین سی ایم آئی ٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ رپورٹ سے وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کردیا ہے۔ رپورٹ میں افشاں لطیف کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

مزیدخبریں