معروف غزل گائیک اقبال بانو کی 84 ویں سالگرہ

28 Dec, 2019 | 05:27 PM

Arslan Sheikh

( طاہر جمیل ) برصغیر کی معروف غزل گائیک اقبال بانو کی 84 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے، اقبال بانو کو گوگل کی جانب سے بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اپنے عہد کی عظیم غزل گائیک اقبال بانو اپنی شخصیت کی طرح گائیکی میں بھی ایک خاص مقام رکھتی تھیں، کانوں میں رس گھولتی مٹھاس ہی ان کی گائیکی کی جان تھی۔ اقبال بانو کی آج 84 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، ماضی کی معروف گلوکارہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گوگل نے اپنا ڈوڈل انکے نام کردیا۔

موسیقی کے اسرارو رموز پر پوری قدرت اقبال بانو کی گائیکی کا خاصا تھے، اقبال بانو 1935 میں دہلی میں پیدا ہوئیں، آل انڈیا ریڈیو سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ ان کا رجحان نیم کلاسیکی گلوکاری کی طرف تھا، انکے گائے ہوئے کئی فلموں کے گیت بھی بے حد مقبول ہوئے۔

اقبال بانو کی فارسی زبان میں گائی گئیں غزلیں افغانستان اور ایران میں ان کی مقبولیت کا باعث بنیں، 1974 میں ان کی گائیکی پر انہیں پرائڈ آف پرفارمنس دیا گیا۔

معروف گلوکارہ 21 ایرپل 2009 کواپنے خالق حقیقی سے جا ملیں، مگر اقبال بانو کی خوبصورت آواز آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔

مزیدخبریں