ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امانت میں خیانت کیوں کی؟ محکمہ ایکسائز کا سیف سٹی کو مراسلہ

امانت میں خیانت کیوں کی؟ محکمہ ایکسائز کا سیف سٹی کو مراسلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) امانت میں خیانت کیوں کی؟ محکمہ ایکسائز نے سیف سٹی اتھارٹی کوسخت الفاظ میں مراسلہ بھجوادیا ۔

کچھ عرصہ قبل سیف سٹی اتھارٹی حکام کی جانب سے  1100سے زائد ایسے افراد جن کے نام پر 100 سے 500 تک گاڑیاں رجسٹرڈ تھیں ان کا ڈیٹا ایف بی آر کو تحقیقات کے لیے فراہم کیا گیا تھا، محکمہ ایکسائز نے بغیر اجازت ڈیٹا ایف بی آر کو فراہم کرنے پر سخت لفظوں میں مراسلہ بھجوایا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایکسائز نے سیف سٹی کو ای چالاننگ اور مانیٹرنگ کے لیے ڈیٹا تک رسائی دی تھی، جبکہ سیف سٹی نے بغیر اجازت ڈیٹا دوسرے اداروں کے ساتھ شیئر کرنا شروع کردیا جو کہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، کیونکہ ایکسائز وقتا فوقتا ایف بی آر کو ایسے افراد کا ڈیٹا فراہم کرتا رہتا ہے۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ ان میں زیادہ تر ایسےافراد شامل ہیں جو گاڑیاں لیز پر دیتے ہیں یا کسی کمپنی کے مالک ہیں، مراسلے میں ایکسائز حکام نے آگاہ کیا کہ آئندہ ایکسائز کے متعلقہ کوئی بھی ڈیٹا دیگر اداروں کے ساتھ شیئر نہ کیا جائے۔

سیف سٹی اتھارٹیز کی جانب سے اپنے ہی آئی جی پنجاب کو کیمروں تک رسائی سے انکار کر دیا گیا اور خود دیگر اداروں کا حساس ڈیٹا بغیر اجازت کے اپنے آپ کو نمایاں کرنے کے لیے شیئر کیا جارہا ہے

Sughra Afzal

Content Writer