محکمہ موسمیات نے نئے سال کے آغاز میں بارش کی نوید سنا دی

28 Dec, 2019 | 04:09 PM

Sughra Afzal

(سعدیہ خان) د سمبر اپنےجوبن پر آگیا، خشک سردی نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے، دھند کےساتھ بادل بھی لاہور میں راج کرنے لگے، موسم کا حال بتانےوالوں نےنئےسال کےآغازمیں بارش کی نوید سنا دی۔

گزشتہ ایک ہفتے سے لاہور میں خشک سردی اور دھند  نے لاہوریوں کے کڑاکے نکال دیئے، صبح اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت 5 ڈگری جبکہ دن کےاوقات میں 15 تک ہی پہنچ سکا, دھند کے ساتھ ساتھ بادل بھی لاہور میں بسیرا کرنے لگے، آج بھی کچھ دیر کے لیے مدہم سورج نے مکھڑا دکھایا مگر خنکی کم نہ ہوسکی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا درجہ حرارت آج زیادہ سے زیادہ 11 اور کم سے کم4 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، ہوا میں  نمی کا تناسب 74فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ دسمبر کچھ بھیگا بھیگا بھی ہوگا، جبکہ نئے سال کا آغازبارش کے ساتھ خوشگوار انداز میں ہوگا۔

مزیدخبریں