ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا نادہندہ نجی و سرکاری اداروں کے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ

 لیسکو کا نادہندہ نجی و سرکاری اداروں کے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہد سپرا) لیسکو نے 11 ارب روپے کے نادہندہ نجی و سرکاری اداروں کے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا، 27 دسمبر تک عدم ادائیگی کی صورت میں کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے حامل صارفین کے کنکشن بھی منقطع ہوں گے۔

 لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی دستاویزات کے مطابق نجی کمرشل وصنعتی صارفین کے ذمہ7 ارب روپے کے واجبات واجب الادا ہیں جس کی وجہ سے کنکشن منقطع کیے جائیں گے، اسی طرح سرکاری محکموں اوراداروں کی جانب ساڑھے4 ارب روپے کے واجبات ہیں، جن میں واسا، پولیس، آثار قدیمہ، محکمہ اوقاف پنجاب، محکمہ آبپاشی اور رنگ روڈ اتھارٹی سمیت دیگر شامل ہیں، کمرشل و صنعتی صارفین کے بلوں کی اقساط پرپابندی لگا دی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer