(اکمل سومرو) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا طلباسے پیسے بٹورنے کا نیا منصوبہ، طلباکو ڈگری جاری کرنے کی فیسوں میں دو گنا اضافہ کر دیا گیا، فیس جمع نہ کرانےوالے طلباکو ڈگری جاری نہیں ہوگی۔
اوپن یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کی فیس 3 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کر دی ہے، ایم فل ڈگری جاری کرنے کی فیس 2 ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
ایم اے، بی اے اور بی ایڈ ڈگری کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 24سو روپے مقرر کر دی گئی ہے، ڈگری جاری کرنے کی فیسوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2020ءسے کیا جائے گا۔
اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق ڈگری وصول کرنے کی فیس جمع کروائے بغیر ڈگری جاری نہیں ہوگی۔