ایل ٹی سی متبادل پلان بنانے میں ناکام، 19 روٹس پر لاہوریئے رُل گئے

28 Dec, 2019 | 12:13 PM

Sughra Afzal

(عثمان علیم) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی سستی یا نااہلی، شہر میں بند کیے جانے والے 17 روٹس پر تاحال متبادل ٹرانسپورٹ کی فراہمی نہ کی جا سکی۔

ایل ٹی سی انتظامیہ کی جانب سے تاخیری حربے روٹس پر بسوں کی فراہمی کے لیے تاحال لائحہ عمل تیار نہ کیا جاسکا، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی شہریوں کو تاحال متبادل ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے حوالے سے لائحہ عمل بنانے میں ناکام ہے, ایل ٹی سی کی بسوں کے تمام روٹس بند ہونے سے عوام پریشان جبکہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

 کمپنی کے شہر کے مجموعی طور پر بسوں کے 19 روٹس بند کر دئیے گئے تھے، جن پر بسیں تاحال بند ہیں، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے بسوں کے دو روٹس پر مزدا سروس دی گئی ہے جو کہ روٹ پر سفر کرنیوالوں کے لیے ناکافی ہیں جن میں 22 نمبر روٹ جناح ٹرمینل سے جلو موڑ ، 10 نمبر روٹ ویلنیشاء ٹاؤن تا ریلوے اسٹیشن مزدا سروس دی گئی جبکہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے شہر کے باقی 17 روٹس پر متبادل ٹرانسپورٹ نہ دی جا سکی۔

آپریشن منیجر محمد شہریار کا کہنا ہے کہ 2  نئے روٹس پر بس سروس بند ہونے پر مزدا سروس شروع کی ہوئی ہیں، 22 نمبر روٹ پر 20 اور10 نمبر روٹ پر 30 مزدے آپریشنل ہیں، باقی تمام بند روٹس پر متبادل سروس بحال کر نے کیلئے لائحہ عمل بنارہے ہیں

مزیدخبریں