چور دیوار پھلانگ کر گھر کا صفایا کر گیا

28 Dec, 2019 | 12:15 AM

Arslan Sheikh

( عابد چوہدری ) نشتر کالونی کے علاقے سرفراز کالونی میں چور دیوار پھلانگ کر گھر کا صفایا کر گیا، واردات کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آ گئی ۔

نشتر کالونی کے علاقے میں واقع سرفراز کالونی کے رہائشی عدیل کے مطابق گذشتہ رات چور انکے گھر واردات کرتا ہوا لاکھوں کی نقدی اور قیمتی سامان چرا کر فرار ہو گیا۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور پہلے گلی میں اطراف کا جائزہ لیتا ہے اور پھر دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوتا ہے۔چور گھر سے رقم اور قیمتی سامان چرا کر فرار ہو گیا ۔

چور کو تھیلے میں سامان چرا کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ شلوار قمیض میں ملبوس چور نےچادر اوڑھ رکھی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں