(علی ساہی) تین مرتبہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کو جیل میں صفائی کا کام سونپ دیا گیا، سابق وزیراعظم سیکیورٹی وارڈ کی صفائی خود کریں گے۔
جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو مشقت کے طور پر صفائی کا کام سونپا گیا ہے۔ تین مرتبہ ملک پاکستان کے وزیراعظم رہنے والے میاں نوازشریف کو جیل میں سیکیورٹی وارڈ کی صفائی کی ڈیوٹی دی گئی ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ پڑھانے یا کوئی دیگر کام بھی سونپا جاسکتا تھا لیکن سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر صفائی کی ڈیوٹی دی گئی ہے، کیونکہ سیکیورٹی وارڈ میں صرف نوازشریف، ان کا مشقتی اور سیکیورٹی کے لیے جیل اہلکارموجود ہونگے جس کی وجہ سے وہاں کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے 24 دسمبر کو احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کو 7 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔