ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی کارروائی

28 Dec, 2018 | 07:54 PM

Arslan Sheikh
Read more!

(ذیشان نذیر) ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث اسمگلر گرفتار، ملزم سے پاکستانی پاسپورٹ اور دیگر جعلی دستاویزات برآمد کر لی گئیں۔

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس کے مطابق انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اسی سلسلے میں سنت نگر سے اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم سے پندرہ پاکستانی پاسپورٹ اور جعلی دستاویزات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

خالد انیس کا کہنا تھا کہ ملزم سادہ لوح شہریوں کو جعلی دستاویزات کے ذریعے کینیڈا اور دیگر ممالک میں بھجوانے کے لیے پیسے بٹور رہا تھا۔

مزیدخبریں