طلبا کیلئے خوشخبری، اب بورڈ کے امتحانات نہیں ہونگے

28 Dec, 2018 | 11:04 AM

Sughra Afzal

(اکمل سومرو)طلبا  کیلئے خوشخبری آگئی ،پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات اب بورڈ نہیں لے گا بلکہ طلبہ و طالبات کی کارکردگی کو سکول میں ہی جانچا جائے گا۔

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت 5 ویں جماعت کا امتحان ختم کرنے کا منصوبہ، پہلے فیز میں 2019ء سے پانچویں کا امتحان بورڈ کے تحت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پانچویں کے امتحان میں لاہور سمیت صوبے بھر میں 23 لاکھ سے زائد طلبا وطالبات شرکت کرتے ہیں۔

صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے بھی اس اقدام کی تائید کی ہے۔ پنجاب حکومت 2019 سے پانچویں کا امتحان پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت نہیں لے گی، جبکہ دوسرے فیز میں آٹھویں کا امتحان بھی ایگزامینیشن کمیشن کے تحت نہ لینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ پانچویں کے امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام اخراجات حکومت برداشت کرتی ہے۔

 مراد راس نے کہا کہ کمیشن کے تحت ہونے والے ان امتحانات کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہورہے، یہ امتحان بچوں پر اضافی بوجھ ہیں۔

مزیدخبریں