پارکنگ فیس کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

28 Dec, 2018 | 10:34 AM

Sughra Afzal

(عمران یونس) شہر کے پارکنگ نظام میں نئی پیش رفت، پارکنگ فیس اب علاقہ وائز مقرر ہوگی۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے پارکنگ کمپنی کے انتظامی معاملات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ماہانہ ایک کروڑ ریونیو اکٹھا کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ ٹارگٹ پورا کریں یا کمپنی بند کردیں۔

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت لاہور پارکنگ کمپنی کا اجلاس گلبرگ آفس میں ہوا۔ اجلاس میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے لاہور پارکنگ کمپنی کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا اور کمپنی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ کمپنی ماہانہ ایک کروڑ ریونیو کا ٹارگٹ پورا کرے یا کمپنی بند کر دیں۔ سینئر وزیر نے لاہور پارکنگ کمپنی کو ایک ہفتے کی مہلت بھی دے دی۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ کمپنی کے 800 ملازمین کیخلاف کرپشن کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ملازمین کو سدھاریں یا انہیں پی ایچ اے میں بطور مالی بھرتی کریں۔ سینئر وزیر نے کہا کہ شہر میں کہیں پارکنگ فری نہیں اور کمپنی بھی خسارے میں ہے۔ کمپنی چیریٹی کیلئے نہیں۔ پرافٹ کیلئے بنائی گئی تھی۔

سینئر وزیر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں پر سٹینڈ بناکر حکومتی شیلٹر میں ملازمین پیسے بنا رہے ہیں۔ سینئر وزیر نے پارکنگ ریٹ کیٹگری وائز چارج کرنے کے حوالے سے حکمت عملی اپنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہر تین ماہ کے بعد نتائج کی مانیٹرنگ ہو گی۔ 6 سال بعد بھی پارکنگ کا متروک نظام رائج ہے۔56 کمپنیوں کا طعنہ ساتھ نہیں لے کر چلیں گے۔ مختلف علاقوں کے لیے پارکنگ ریٹ مختلف ہونے چاہئیں۔

مزیدخبریں