ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ عالم مارکیٹ میں 8منزلہ پلازہ گرانے کاکام شروع

 شاہ عالم مارکیٹ میں 8منزلہ پلازہ گرانے کاکام شروع
کیپشن: City42 - LDA, Shah Alam Market
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب، عثمان علیم) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کر کے کئی تعمیرات مسمار اور سربمہر کیں۔

ایلیگینس ہوم سوسائٹی میں سڑکیں اور دیگر انفراسٹرکچر، گل دامن ہاؤسنگ سکیم کالج روڈ پر مفاد 15عامہ کے لئے مختص ایک کنال سے زائد جگہ پر غیر قانونی تعمیر شدہ دکانیں اور ویسٹ ووڈ ہاؤسنگ سکیم میں تجاوزات کی شکل میں بنائی جانے والی سڑکیں بھی مسمار کر دی گئیں۔چیف میٹرو پولٹین پلانر اظہر علی کی ہدایت پر ڈائریکٹر پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز بشری نصیر، سینئر اسٹیٹ آفیسر علی ریاض سیکھو نے کارروائی کی۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شاہ عالم مارکیٹ میں سرکاری راہداری پر بنایا جانے والا اربوں روپے مالیت کے 8 منزلہ پلازے کی مسماری کا عمل شروع کر دیا۔ عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ جس میں برآمدے کلیئر کروانے کے بعد اب غیر قانونی پلازوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے سی سٹی احمد رضا بٹ کی سربراہی میں پلازے کی مسماری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

 اے سی سٹی نے کہاکہ پلازہ 14 مرلے اراضی پر غیر قانونی طور پر قائم کیا گیا ہے جس میں 8 کمرشل ہال اور 6 دکانیں شامل ہیں۔ جن کی مالیت ڈیڑھ ارب سے زائد ہے۔ پلازنے کی مسماری کے لیے ٹاپ فلور پر لینٹر کو ڈرلز کی مدد سے توڑا جا رہا ہے۔ لینٹرز توڑنے کا عمل مکمل کر کے کرینوں کی مدد سے بقیہ سٹرکچر کو مسمار کیا جائے گا جس کے لیے پرائیویٹ کنٹریکٹرز کی مدد لی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer