ڈولفن سکواڈ ، پی آر یو کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

28 Dec, 2017 | 10:01 PM

عرفان ملک

 عرفان ملک: ڈولفن اور پی آر یو نے ایک سال کے دوران ون فائیو کی 46225 کالز پر کارروائی کی۔  پولیس کا ماننا ہے کہ مناسب پٹرولنگ سے شہر بھر میں سال دو ہزار سولہ کی نسبت جرائم کی شرح میں 32 فیصد کمی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے رواں سال پولیس رسپانس یونٹ کی ایک سو دس گاڑیوں کو ڈولفن سکواڈ کے ساتھ پٹرولنگ پرتعینات کیا گیا تھا۔ پٹرولنگ کے ساتھ ساتھ ڈولفن اور پی آر یو کو سنیپ چیکنگ کے بھی احکامات دیے گئے تاکہ مشکوک افراد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چیک کیا جا سکے 1199076 موٹر سائیکلوں اور 1041543 افراد کو چیک کیا گیا۔

دوران پٹرولنگ 375 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ۔

  پولیس ریکارڈ پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ سے ماڈل ٹاون ڈویژن میں پچاس فیصد کرائم سال دو ہزار سولہ کی نسبت کم ہوا۔

 صدر ڈویژن میں سال دو ہزار سولہ کی نسبت دو ہزار سترہ میں بیالیس فیصد جرائم کی شرع کم رہی ۔ اقبال ٹاؤن میں جرائم کی شرح میں چھبیس فیصد کمی ہوئی۔ پولیس کیبنٹ ڈویژن میں بائیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ سٹی ڈویژن میں چودہ فیصد کرائم کی شرح میں کمی ہوئی۔

سول لائنز ڈویژن میں پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کے کوئی خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے ، صرف چار فیصد جرائم میں کمی ہوئی۔

مزید دیکھیے:

مزیدخبریں